لندن جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

British Airline's decision to increase flights in Pakistan
کیپشن: British Airline big decision
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانیوں کے ایک لئے اچھی خبر، لندن جانے کے خواہشمند افراد کی مشکل آسان ہوگئی، برطانوی ایئر لائن اپنی پروازیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لندن جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آگئی،  برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے، اسلام آباد اور لاہور سے ایک ہفتے میں نو پروازیں چلائی جائیں گی، ورجن اٹلانٹک لاہور سے پانچ دو طرفہ پروازیں چلائے گی۔

لندن سے لاہور کے لیے پروازیں پیر، منگل، بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلائی جائیں گی جبکہ لاہور سے لندن کے لیے پروازیں پیر، منگل، بدھ، جمعرات اور اتوار کو چلائی جائیں گی۔برطانوی ایئرلائن اسلام آباد سے چار پروازیں بھی چلائے گی اور نئے شیڈول کا اطلاق 11 جنوری 2023 سے ہوگا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ورجن اٹلانٹک ایئر لائن کی پاکستان میں افتتاحی پرواز کی لینڈنگ پر مبارکباد دی۔ایئر لائن کو پاکستان کے ایوی ایشن ڈویژن سے منظوری کے بعد مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں برطانوی ایئرلائن کی پہلی پرواز ورجن اٹلانٹک 11 دسمبر 2020 کو ہیتھرو سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری تھی جبکہ دوسری پرواز لاہور ایئرپورٹ پر 14 دسمبر 2020 کو اتری۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer