سعودی عرب اور قطر نے نیا مشترکہ نظام متعارف کرا دیا

سعودی عرب اور قطر نے نیا مشترکہ نظام متعارف کرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور قطر نے ادائیگی کا ایک مشترکہ نظام متعارف کرا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی سینٹرل بینکساما‘ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان ریٹیل سیل کے لیے مشترکہ ادائیگی نظام متعارف کرایا گیا ہے، سعودی ادائیگی سسٹم ’مدی‘ اور قطری ادائیگی سسٹم ’نابس‘ کے درمیان تعاون ہوگا۔

ساما نے کہا ہے کہ مدی کارڈ کے حامل افراد قطر میں خریداری پر ادائیگی کر سکتے ہیں، جب کہ نابس کارڈ کے حامل قطری شہری سعودی عرب میں اپنے کارڈ سے خریداری کی ادائیگی کر سکیں گے۔

ساما کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ریٹیل سیل پر ادائیگی خلیجی سسٹم کے تحت ہوگا۔

خیال رہے کہ خلیجی ادائیگی سسٹم کے تحت تمام خلیجی ممالک کے شہری اور مقیم غیر ملکی جن کے پاس مقامی بینکوں کے کارڈ ہیں، وہ کسی بھی ملک کے اے ٹی ایم کو استعمال کر سکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer