لیڈی ڈیانا کی شادی میں کٹنے والے کیک کا ٹکڑالاکھوں روپوں میں نیلام

لیڈی ڈیانا کی شادی میں کٹنے والے کیک کا ٹکڑالاکھوں روپوں میں نیلام
کیپشن: lady Diana
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:لیڈی ڈیانا اورچارلس کی شادی میں کٹنےوالےکیک کاایک ٹکڑا40 سال بعد2558 ڈالرزمیں نیلام ہوگیا۔

شہزادی ڈیانا اوران سےوابستہ اشیاء کےچرچےآج بھی ہیں،اس کااندازہ اس کیک کےٹکڑےکی نیلامی سےلگایاجاسکتاہے جو ڈیانا اورشہزادہ چارلس کی شادی میں کاٹاگیاتھا، لندن میں 40 سال بعد نیلامی ہونےوالےکیک کےٹکڑےکوبرطانوی شہری نےتوقعات کے برعکس 2558 ڈالرزمیں خریداجس کی پاکستانی روپوں میں مالیت 4 لاکھ سے زائد ہے۔کیک اپنی اصل حالت میں ہے تاہم اس کیک کو کھانے کی بھی اجازت نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer