لاہور کے باسیوں کے لئے اہم خبر

لاہور کے باسیوں کے لئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)محکمہ بلدیات لاہور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے پرعزم ، پنجاب حکومت نے چئیرنگ کراس تا ٹولنٹن مارکیٹ دلکش لاہور منصوبے کے فنڈز کی منظوری دے دی ۔

پچاس کروڑ سے چئیرنگ کراس تا ٹولنٹن مارکیٹ فیز ون کو پرانے لاہور کی طرز پر بحال کیا جائے گا ۔ پنجاب حکومت نے چئیرنگ کراس تا ٹولنٹن مارکیٹ دلکش لاہور منصوبے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔  مخصوص حصے میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کیا جائے گا ۔ مال روڈ پر غیر ضروری بورڈز کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔
ڈویژنل ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کے اجلا میں لاہور سمیت چار اضلاع میں دلکش سٹی منصوبہ کے تحت سکیمیں پیش کی گئی تھیں ۔ دلکش لاہور کی براہ راست نگرانی سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کریں گے ۔ رواں ماہ سکیموں کے باقاعدہ ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ لاہور کو دلکش کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد ، بہاولپور ، ملتان اور مریدکے کی سکیمیں اور فنڈز بھی منظور کرلئے گئے ۔