(شہزاد خان ابدالی) سونے کے زیورات کی شوقین خواتین کیلئے اچھی خبر آگئی،لاہورشہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبھی سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ صرافہ بازاروں میں 2 روز کے دوران سونا 12 ہزار 200 روپے سستا ہوگیا۔خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔بایئس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 7 ہزار روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1900 ڈالر کا ہوگیا۔دوروز کے دوران عالمی مارکیٹ میں 129 ڈالر سستا ہوا۔
گزشتہ روزشہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ 6700 روپے فی تولہ کمی ہوئی۔ سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی پر جیولرز اور صارفین نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 23 ہزار روپے کا ہوگیا اور بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار روپے متعین ہے اسی طرح اکیس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 12 ہزار روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 83 ڈالر کی یکمشت کمی کے بعد فی اونس سونے 1954 ڈالر رہی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوتھا،انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 26 پیسے پر بند ہواتھا۔
فاریکس ڈیلرز کا کہناتھا کہ سٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرے تاکہ ملکی معیشت میں بہتری آ سکے۔