بزدار سرکار پولیس اہلکار بھرتی کرنا ہی بھول گئی

 بزدار سرکار پولیس اہلکار بھرتی کرنا ہی بھول گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) صوبے میں ڈاکو راج، بزدار سرکار پولیس اہلکار بھرتی کرنا ہی بھول گئی، پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی سے کانسٹیبل رینک کی اکیس ہزار سات سو ستر سیٹیں خالی پڑی ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو رپورٹ بھجوا گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈی ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی کی397 سیٹوں پر فنانشل سیونگ کی وجہ سے تعیناتیاں نہ کی گئیں جس سے حکومتی فنڈز کی بچت کی گئی۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 313 ڈی ایس پیز کی سیٹیں خالی ہیں، ایس پی کی63  اور ایس ایس پی کی 16 سیٹیں جبکہ ڈی آئی جی کی 4 اور ایڈیشنل آئی جی کی ایک سیٹ خالی ہے، اسی طرح انسپکٹر کی س784 اور انسپکٹر لیگل کی 353 سیٹیں خالی ہیں۔ 

اس کے علاوہ ٹریفک وارڈن کی 1094 ، سب انسپکٹر کی1443 جبکہ کانسٹیبل کی 14 ہزار 350 اور ہیڈ کانسٹیبل کی 2 ہزار 42 سیٹیں خالی ہیں.

لاہور کا اسٹریٹ کرائم کراچی کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گیا، رواں سال اب تک 20 افراد ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہوئے جبکہ 35  زخمی کیے گئے لیکن آبادی کے تناسب سے کراچی کے اسٹریٹ کرائم سے موازنہ کیا جائے تو لاہور میں صورتحال ابتر ہونے لگی، کراچی میں محدود وسائل کے باوجود 21 افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوئے لیکن لاہور میں قتلوں کی تعداد پنجاب کے امن و امان پر سوالیہ نشان بن گئی۔ 

ذرائع کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے نقدی، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا،ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سرور کے گھرمیں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ90 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اسلم کے گھر سے 4لاکھ25ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، سمن آباد میں ڈاکوؤں نے واجد علی کے گھر گھس کر 3 لاکھ  80 ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔

Sughra Afzal

Content Writer