سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اسلام آباد مذاکرات اور فریقین کے درمیان رابطوں میں سہولت کاری کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فریقین کے لیے جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنانا ناگزیر ہے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کا تسلسل ضروری ہے۔