ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : 43 میٹ شاپس، سپلائرز کی چیکنگ، ٹولنٹن مارکیٹ سے مردہ مرغیاں فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور : 43 میٹ شاپس، سپلائرز کی چیکنگ، ٹولنٹن مارکیٹ سے مردہ مرغیاں فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔ لاہور بھر میں 43 میٹ شاپس، سپلائرز کی چیکنگ، 4کو جرمانے، مقدمہ درج، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

کارروائیوں کے دوران 84ہزار 335کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، 1950 کلو مرغیاں اور تیار گوشت تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کروایا گیا۔ تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی، دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی، بیمار مرغیوں کا گوشت تیار اور فروخت کرنا سنگین جرم ہے۔