کلیم اختر: ایف بی آرنے ان لینڈ ریونیو سروس کےگریڈ 21 افسران کی ترقی برائے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق پروموشن کے عمل کو شفاف اور بروقت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےجسکے تحت ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کی گریڈ 21 سے 22 میں پروموشن کیلئے عمل تیز کر دیا گیا ہے اور گریڈ 21 افسران کی ترقی برائے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ہواہے۔
حکام نے بتایا کہ افسران کو پی ای آرز اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے جس میں 30 جون 2025 تک کی کارکردگی رپورٹس اور اثاثہ جات ڈیکلیئریشن لازمی قرار دی ہے۔
ایف بی آر نے افسران کو ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے مطلوبہ دستاویزات بورڈ کو متعلقہ ڈیڈ لائن سے قبل جمع کروانے کی ہدایت دی گئی ہے۔