ویب ڈیسک: بھارتی موسیقی کی دنیا ایک عظیم آواز سے محروم ہو گئی، لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں چل بسیں۔
ان کے بیٹے آنند بھوسلے کے مطابق آشا بھوسلے کی آخری رسومات کل شام ادا کی جائیں گی۔ اس سے قبل انہیں طبیعت بگڑنے اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کےبریف کینڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زیرِ علاج تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز انہیں اچانک سینے میں تکلیف ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔
My grandmother, Asha Bhosle due to extreme exhaustion and suffering a chest infection has been admitted to hospital and we request you to value our privacy. Treatment is ongoing and hopefully everything will be well and we shall update you positively.
— Zanai Bhosle (@ZanaiBhosle) April 11, 2026
ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کی علالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہیں شدید تھکن اور سینے کے انفیکشن کے باعث داخل کیا گیا ہے۔
8 ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی آشا بھوسلے برصغیر کی سب سے بااثر اور ہمہ جہت گلوکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ انہوں نے ’کجرا محبت والا‘، ’رادھا کیسے نہ جلے‘ اور ’لے گئی‘ جیسے لاتعداد لازوال گیتوں کو اپنی آواز دی اور دہائیوں تک فلمی موسیقی پر راج کیا۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شوبز شخصیات اور دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ وہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرکی چھوٹی بہن تھیں۔