ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کا بحران، شارٹ فال850 میگاواٹ سے بڑھ گیا،4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

بجلی کا بحران، شارٹ فال850 میگاواٹ سے بڑھ گیا،4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا،لیسکوکا شارٹ فال 850 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔

 ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق لیسکوکا شارٹ فال 850 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث وہ اپنی 2700 میگاواٹ کی ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کر پا رہا۔

 ذرائع نے بتایا کہ شارٹ فال کی وجہ سے شہر میں 2گھنٹے جبکہ دیہات میں 4 سے 6 گھنٹےکی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

 ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کی طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنےکا امکان ہے۔

 ادھر ذرائع سوئی ناردرن نے بتایا کہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، گیس کی قلت کے باعث شہری ایل پی جی خرید رہے ہیں۔