طاہر جمیل: وزیراعلیٰ پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کرانے کا عمل جاری ہے تحصیل راوی، نشتر، علامہ اقبال، رائیونڈ میں کفایت شعاری آپریشن جاری رہاخلاف ورزی پر 61 دکانیں سیل اور 3 افراد گرفتار کیےگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز متحرک رہے، اے سی راوی حمیرا شاہ نے 1324 انسپکشنز کے دوران 33 دکانیں سیل اور تین افراد کو گرفتارکیا جبکہ اے سی نشتر محمد سلیم آسی نے 786 انسپکشنز، میں خلاف ورزی پر 19 دکانیں سیل کیں۔
حکام نے بتایا کہ اے سی اقبال ٹاؤن طارق شبیر نے 6دکانیں،اے سی رائیونڈ زہیب ممتاز نے سرویلنس کی خلاف ورزی پر ایک ہال سیل کردیا، جبکہ آشیانہ روڈ، ڈی ایچ اے فیز 5، سینٹرل پارک کی مکمل بندش بھی کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ، ملتان روڈ، کینال روڈ پر چیکنگ کا عمل جاری رہا جبکہ تحصیل راوی، نشتر، علامہ اقبال، رائیونڈ میں کفایت شعاری آپریشن کے دوران چاروں تحصیلوں میں 61 دکانیں سیل، 3افراد گرفتار اورخلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئےکفایت شعاری کے اوقات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔