ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستوکتلہ میں کمسن بچے پر تشدد، اغواء کی کوشش ناکام

ستوکتلہ میں کمسن بچے پر تشدد، اغواء کی کوشش ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ستوکتلہ لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بچوں کے معمولی جھگڑے کے بعد ملزمان عثمان اور محسن نے کمسن عبد الرحمان پر حملہ کر دیا۔

 ذرائع کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیج میں یہ منظر سامنے آیا کہ ملزمان نے بچے کو گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے گالم گلوچ بھی کی۔

پولیس ترجمان کے مطابق تشدد سے عبد الرحمان کے چہرے اور جسم پر زخم آئے۔

ذرائع کا کہناے کہ  واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔