ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا :گھر میں چوری کی بڑی واردات

فیکٹری ایریا :گھر میں چوری کی بڑی واردات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:فیکٹری ایریا کے علاقے علی چوک میں ایک گھر میں بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم چور 30 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔

متاثرہ شہری علی شیر کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب ان کی بہن یونیورسٹی گئی ہوئی تھی اور گھر خالی تھا۔ چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیف الماریوں کے تالے توڑے اور لاکر سے نقدی اور قیمتی زیورات چرا لیے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور متاثرہ شہری علی شیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔