ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  اکیلے بیٹسمین نے بڑے ٹارگٹ تلے دبی تیم کو جیت کے دروازے تک پہنچا دیا، 42 گیندوں سے  شاندار سینچری

  اکیلے بیٹسمین نے بڑے ٹارگٹ تلے دبی تیم کو جیت کے دروازے تک پہنچا دیا، 42 گیندوں سے  شاندار سینچری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  اکیلے بیٹسمین نے بہت بڑے ٹارگٹ کے تعاقب کی ابتدا میں ہی بڑی وکٹیں گنوا چکی  ٹیم کو جیت کا چہرا دکھا دیا۔ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا میچ  لیگ کرکت کا ایک بڑا تھرلر ثابت ہوا۔ اس سٹار بیٹر نے 42 گیندوں سے سینچری بھی بنا لی جو پی ایس ایل کے اس سیزن  کی دوسری سینچری ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیل کر  234 رنز کا برٓ مجموعہ بنایا تھا۔ دوسری اننگز میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ  42 رنز پر گری لیکن  52 کے سکور پر مزید دو وکٹیں گر گئیں، چوتھی وکٹ 79 رنز پر گری۔  اس کے بعد  ون ڈاؤن آنے والے جیمز ونس وکٹ پر ایسے جمے کہ ان کو اکھیڑنا ناممکن ہو گیا۔

جیمز ونس نے ایک اینڈ پر مسلسل تیز رفتار سے سکور بنانا جاری رکھا جب کہ دوسرے اینڈ پر چوتھی وکٹ گرنے کے بعد آنے والے خوش دل شاہ ونس کی ہی طرح جم کر کھڑے ہو گئے۔

جمز ونس نے اپنی سینچری  42 گیندوں سے بنا لی ہے۔ اس سینچری میں  14 چوکے اور  4 چھکے شامل ہیں۔

دوسرے ایند پر خوش دل  59  رنز پر کھیل رہے ہیں۔ خوش دل نے 5 چوکے اور  4 چھکے مارے ہیں۔

دونوں نے اس میچ مین بظاہر بہت بڑے ٹارگٹ کے بوجھ تلے دبی ہوئی کے کے کو جیت کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے۔

  اب جیمز ونس  101 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ہیں۔

کے کے کو جیتنے کے لئے  10 گیندوں سے  11 رنز بنانا ہیں۔