ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات؛ صدر لاہور ٹیکس بار کی نشست پر محمد آصف رانا کامیاب

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات؛ صدر لاہور ٹیکس بار کی نشست پر محمد آصف رانا کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن سالانہ 26-2025 انتخابات کے نتائج سامنے آگئے، جس کے تحت صدر لاہور ٹیکس بار کی نشست پر محمد آصف رانا کامیاب رہے۔ 

محمد آصف رانا کے حامیوں کی جانب سے ان کی کامیابی پر نعرے بازی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے  کیے گئے۔

لاہور ٹیکس بار نائب صدر کی نشست پر کامران خلیل کمبوہ کامیاب ہوئے، جبکہ لاہور ٹیکس بار جنرل سیکرٹری کی نشست پر اسد حنیف کامیاب رہے ۔ اس کے علاوہ لاہور ٹیکس بار جوائنٹ  سیکرٹری کی نشست پر  زیشان طاہر بٹ کامیاب قرار پائے، جبکہ لاہور ٹیکس بار فنانس سیکرٹری کی نشست پر چودھری احتشام احمد گجر کامیاب رہے ۔ 

محمد آصف رانا ڈیموکریٹ گروپ اور نعیم شاہ گروپ کے امیدوار تھے، محمد آصف رانا کا چودہری انوار اسماعیل سے مقابلہ تھا۔  

ؤ ٹیکس بار انتخابات میں 1900 ووٹرز نے ووٹ حق استعال کیا ۔ ٹیکس بار الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے کم رہا۔ ٹیکس بار کے چھ ہزار  ووٹرز میں سے 4928 ووٹرز حق رائے کے اہل قرار پائے تھے۔  ٹیکس بار کی سالانہ فیس صرف 4928 ووٹرز نے ہی  جمع کرائی، ٹیکس بار کی سالانہ فیس ادا نہ کرنے والے کو حق رائے دہی نہیں ملا۔