ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے 235 رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز نے 235 رنز کا ہدف دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل 10 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز  نے  کراچی کنگز کو جیت کے لیے 235 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں پر234رنز بنائے، ہوپ 8 اور عثمان خان 19 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔  اوپننگ بلے باز رضوان 105 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، جبکہ کامران خان36رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کی ٹیم:

 ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی

ملتان سلطانز کی ٹیم:

محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید