ویب ڈیسک : کرک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پرچے لیک کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ اوسٹی کے مطابق ملزم ارمان اللہ عابد سوشل میڈیا پر پرچے لیک کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گروہ میں بعض اساتذہ اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں، ملزم سے موبائل فون، لیک پرچے اور دیگر شواہد برآمد کیے ہیں۔
ایس ایچ او سٹی رحیم خان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔