ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ آزادی فلائی اوور کے قریب بس بے قابو ہوکر جنگلے سے ٹکرا گئی

لاہور؛ آزادی فلائی اوور کے قریب بس بے قابو ہوکر جنگلے سے ٹکرا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے راوی روڈ پر آزادی فلائی اوور کے قریب بس بے قابو ہو کر میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی ۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ مسافر بس لاہور سے شکر گڑھ جا رہی تھی، بس کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ 

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بس کو راستے سے ہٹا کر ٹریفک معمول کے مطابق بحال کر دی گئی ۔