سٹی42: کئی دن کی تیاری کے بعد آئی ڈی ایف نے غزہ کے موراگ کوریڈور پر قبضہ کر کے، غزہ کے جنوبی شہر رفح کو خان یونس سے کاٹ دیا ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ہفتے کی سہ پہر اعلان کیا کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں موراگ کوریڈور پر قبضہ مکمل کر لیا ہے، رفح شہر کو خان یونس سے منقطع کر دیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہفتے کے روز غزہ والوں کو اپنے بیان میں کہا، "حماس غزہ کے رہائشیوں یا علاقے کی حفاظت کرنے سے قاصر ہے۔ حماس کے رہنما اپنے خاندانوں کے ساتھ سرنگوں میں اور بیرون ملک لگژری ہوٹلوں میں چھپے ہوئے ہیں جن کے بینک اکاؤنٹس میں اربوں ڈالر ہیں اور وہ آپ کو یرغمال بنا کر استعمال کر رہے ہیں۔
"یہ وقت ہے کہ اٹھ کھڑے ہوں اور حماس کو ہٹایا جائے اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ جنگ کو ختم کرنے کا یہ واحد راستہ ہے،" کاٹز نے مزید کہا کہ "(ہجرت میں)دلچسپی رکھنے والے امریکی صدر ک (ڈونلڈ ٹرمپ) کے ویژن کے مطابق رضاکارانہ طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں جا سکیں گے، جس پر عمل کرنے کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔"
جمعہ کے روز، جنوبی غزہ میں اسرائیل کے دو فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، فوجیوں نے علاقے میں کنٹرول بڑھایا تو علاقہ میں موجود مسلح جتھے کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا، تین بندوق بردار مارے گئے۔ اس کے علاوہ، ایک فوجی بظاہر حادثاتی طور پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا۔
اب اسرائیل کی فوج اس پورے علاقہ میں حماس کے کارکنوں کی تلاش کے لئے زیادہ بڑے پیمانہ پر سرگرمی کرنا چاہ رہی ہے جبکہ بنیادی مقصد مستقل بفر زون بنانے کے لئے رفح کی آبادی کو موجودہ شہر (قصبہ) سے منتقل کرنا ہے۔
آج IDF نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ کی پٹی میں موراگ کوریڈور پر قبضہ مکمل کر لیا ہے، رفح شہر کو خان یونس سے منقطع کر دیا ہے۔
رفح کو اب مکمل طور پر فوج نے گھیر لیا ہے، 36 ویں ڈویژن کے پاس موراگ کوریڈور ہے، اور غزہ ڈویژن مصر-غزہ سرحدی علاقہ فلاڈیلفی کوریڈور میں کام کر رہا ہے،
36ویں ڈویژن کی 188ویں آرمرڈ بریگیڈ شمال مغرب سے موراگ کوریڈور میں گئی جبکہ ڈویژن کی گولانی انفنٹری بریگیڈ جنوب مشرق میں سرحد سے داخل ہوئی تھی۔ رات کے دوران دونوں یونٹس اکٹھے ہو گئے۔
انجینئرنگ فورسز اب راہداری کے ساتھ ایک سڑک تعمیر کر رہی ہیں، انہوں نے ایسا ہی غزہ میں جنگ کے دوران آئی ڈی ایف کے زیر قبضہ دیگر راہداریوں پر کیا تھا۔
آئی ڈی ایف نے بتایا کہ فوج اب رفح کے ان علاقوں میں کام کرے گی جہاں وہ ابھی تک حماس کے باقی ماندہ جتھوں کو شکست دینے کے لیے نہیں پہنچی تھی۔ آئی ڈی ایف نے تقریباً دو ہفتے پہلے رفح میں شہریوں کے انخلاء کی وارننگ جاری کی تھی۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس کارروائی کا ایک مقصد تو حماس کے جتھوں کو کچلنا ہے ، دوسرا زیادہ بنیادی مقصد بالآخر، جنوبی غزہ میں آئی ڈی ایف کے بفر زون کو مصری سرحد سے لے کر خان یونس کے مضافات تک پھیلانا ہے- 5 کلومیٹر سے زیادہ چوڑے اس بفر زون میں رفح کا پورا شہر شامل ہوگا - یہ اس علاقہ میں غزہ پٹی کا تقریباً 20 فیصد حصہ ہے۔
غزہ کے ساتھ اسرائیل کی سرحد پر دوسری جگہوں پر IDF کے بفر زون کو بھی زیادہ تر علاقوں میں کئی سو میٹر سے 2 کلومیٹر تک پھیلا دیا گیا ہے۔
گزشتہ ڈیڑھ ہفتے کے دوران، موراگ کوریڈور کے علاقے میں کارروائیوں کے دوران، آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے درجنوں دہشت گرد کارندوں کو ختم کیا ہے اور سرنگوں سمیت حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے۔