سٹی42:پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے بارے ابتدائی رپورٹس موصول، لاہور ،راولپنڈی،گجرات اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز راولپنڈی شمال مغرب ،گہرائی 12کلومیٹر تھی،پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کسی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لئےمشینری ،عملے کو الرٹ رکھا گیا۔