ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی:سٹینڈنگ کمیٹی خزانہ نے فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی

پنجاب اسمبلی:سٹینڈنگ کمیٹی خزانہ نے فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی خزانہ نے فنانس ترمیمی بل 2025 کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق نجی کمپنیوں کے اکاؤنٹس آفیسرز کو تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی کرنے کا اختیار مل گیا۔

  فنانس بل  کے مطابق ڈی ڈی اوز ٹیکس کٹوتی کے بعد ہی تنخواہیں جاری کریں گے،ٹیکس کی عدم ادائیگی پر محکمہ ایکسائز کا متعلقہ افسر جوابدہ ہوگا۔
ٹیکس کی رقم براہ راست سرکاری خزانے میں جمع کرانا لازم قرار دے دیا،پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 جلد اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا،اجلاس کی صدارت چیئرمین آغا علی حیدر نے کی ،مختلف محکموں کے افسران نےشرکت کی،محکمہ ایکسائزنے قانون اور خزانہ کے افسران کی مشاورت سے بل منظور کیا گیا۔

   بل کےمطابق ٹیکس جمع نہ کروانے کی صورت میں محکمہ ایکسائز فوری کارروائی کرے گا،سرکاری افسران پر ٹیکس کٹوتی ،خزانے میں جمع کروانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ،اگر کوئی افسر غفلت برتے گا تو وہ خود ٹیکس کی رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

بل کو سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کیا گیا جہاں غورو غوص کے بعد منظوری دی گئی۔