ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیل الرحمان قمر کوتاوان کیلئے اغوا کرنے کا کیس، مقدمہ کا فیصلہ 14 اپریل کو سنایا جائے گا

خلیل الرحمان قمر کوتاوان کیلئے اغوا کرنے کا کیس، مقدمہ کا فیصلہ 14 اپریل کو سنایا جائے گا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کوتاوان کیلئے اغوا کرنے کا کیس، مقدمہ کا فیصلہ 14 اپریل کو سنایا جائے گا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشدجاوید نے مقدمے کا فیصلہ سنانے کیلئے 14 اپریل کی تاریخ مقررکی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی کارروائی مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مقدمے کا فیصلے ملزموں کی موجودگی میں سنایا جائیگا۔ اسی وجہ سے آمنہ عروج، ذیشان قیوم اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزموں کو پیش کیا جائیگا۔ سندر پولیس نے خلیل الرّحمان قمر کی درخواست پر اُن کے اغواء کا مقدمہ درج کیا تھا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے رُوبُرو مقدمہ آٹھ ماہ سے زیادہ عرصے تک زیرسماعت رہا۔ ملزمہ آمنہ عروج نے جھانسہ دیکر خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پربلایا اورساتھیوں کی مدد سے چھپ کراس کی ویڈیو بنائی اوراغوا کرلیا۔

Ansa Awais

Content Writer