پاکستان میں  قانون کی حکمرانی نہیں ہے، سارے پاکستان میں جلسے کرنے جا رہے ہیں، عمر ایوب 

Umar Ayub, City42, PTI, Balochistan, Quetta, Grand Opposition Alliance, February Election Scam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے  سیکرٹری  جنرل عمر ایوب نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کر کے کہا ہے کہ ہم  سارے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں ۔8 فروری کے انتخابی نتائج کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے اور  احتجاجی تحریک شروع کرنے جارہے ہیں۔

عمر ایوب نے کہا کہ ان کے بلوچستان آنے کا مقصد پشین اور چمن میں ہونے والے جلسوں میں شرکت کرنا ہے ۔ وہ  کوئٹہ میں سردار اختر مینگل سے ملاقات بھی کریں گے۔ سب پارٹیوں کو آئین کی بالادستی کیلئے کرداد ادا کرنا چاہئے ۔

عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی کے ساتھ ہمیں پیار ہے ۔ ہمارے قائد سابق وزیر اعظم بلوچستان کیلئے دور حکومت میں ساڑھے سات سو ارب روپے کا جنوبی بلوچستان پیکج دیا ۔

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا ۔مجھ سمیت کئی رہنما روپوش تھے۔کئی لوگ سمجھتے تھے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹ ہی نہیں ہونگے ۔

عمر ایوب نے الزام لگایا کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں نتائج تبدیل کیے گئے ۔ انہوں نے یہ الزام بھی دہرایا کہ پی ٹی آئی کے 180 سیٹوں کو ہار میں تبدیل کیا گیا۔

 عمر ایوب نے کہا  "6 ججز کو ٹارچر کرنے کا مقصد قیدی نمبر 804 کو قید میں رکھنا ہے ۔" انہوں نے الزام لگایا کہ آج پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے ۔ہمارا قائد صوبوں کی بالادستی چاہتا ہے۔  پاکستان میں آئین اور قانون کی کی بالادستی سے ہی سرمایہ کاری آسکتی ہے ۔ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے  لیکن ہمارے ہاں ایکس کو غائب کردیا گیا ہے۔

ہم بہاولنگر جیسے واقعات نہیں چاہتے ۔ ہم ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں۔