سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کےلئے قربان کیں,محسن نقوی

Mohsin Naqvi, Security, Law and Order, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےعید کے دوران ملک بھر میں امن و امان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور  قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محنت سے نماز عید کے اجتماعات و تقریبات پرامن ماحول میں ہوئے۔

 محسن نقوی نے سکیورٹی کے  بہترین انتظامات  کرنے پر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فول پروف انتظامات کے باعث پاکستان بھر میں لوگوں نے  پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منائیں ۔

 محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی عید کی خوشیاں قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کےلئے قربان کیں۔ ہم پاکستان بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام اداروں نے ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا جو قابل تحسین ہے۔ آئندہ بھی اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔