عید کے تیسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کرلیا

عید کے تیسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عیدکےتیسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد نے لاہور کے مختلف پارکوں اور کھانےپینےکےسٹالز کا رخ کرلیا ۔ 

عیدکےتیسرے روزشہریوں نے کثیر تعداد میں جیلانی پارک کارخ کرلیا، پارک میں فیملیز پکنک منانےمیں مصروف ہیں، جبکہ بچےباغ میں مستیاں اورکھیل کودکرنےمیں مصروف ہیں۔ دوسرےشہروں سےتعلق رکھنےوالےافرادخصوصی طورپرباغوں میں پہنچ گئے۔ 
پارک میں موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدکامقصدملن اوراپنوں کیساتھ وقت گزارنا ہے، بچوں کیساتھ پارک میں آکر خوب انجوائے کرتے ہیں۔ 

دوسری جانب مختلف مشروبات سمیت دیگرکھانےپینےکےسٹالز پر بھی شہریوں کارش لگ گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ آج عیدکاآخری روزہےخوب انجوائےکررہےہیں، بچوں سمیت گھومنےپھرنےآئےہیں۔ کھوئےوالی قلفیاں،مصالےدارپاپٹر،نمکو،رنگ برنگےگولے بچپن کی یادتازہ کررہا ہے۔  

شاہی قلعہ میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد عید منانے پہنچ گئی، شہریوں نے شاہی قلعہ میں موجود مغلیہ فن تعمیر کاشاہکار عمارتیں دیکھیں، کسی نے پرانی عمارتوں کا فن تعمیر دیکھا تو کوئی سیلفیاں لیتا رہا، کئی لوگ شاہی قلعہ میں اپنے پسندیدہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔ بچے تفریح کے پیش نظر مختلف کھیلوں میں بھی مشغول نظر آئے۔