ویب ڈیسک : زمان پارک جلسے میں 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ، لڑکی کی والدہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما پر الزام عائد کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک جلسوں میں شرپسند فعال ہو گئے ہیں ، 17 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا معاملہ سامنے آیا ہے ، والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بچی کو پی ٹی آئی رہنما خاور شاہ نے اغوا کیاہے، بچی 3 ماہ پہلے زمان پارک کے جلسے میں آئی جس کے بعد سے لاپتہ ہے، خاور شاہ پی ٹی آئی سینیٹر فخر امام کا انتہائی قریبی جانا جاتا ہے۔