سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا ؟

سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رواں سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا، تاہم پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، آغاز صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا سورج گرہن 20 اپریل کو ہوگا، جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر لگے گا جبکہ 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر اور اس کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، پیسیفک، انڈین اوشین اور انٹارکٹکا میں کیا جاسکے گا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال دو دو مرتبہ سورج اور چاند گرہن ہوں گے، پاکستانی میں دونوں چاند گرہن دکھائی دیں گے جبکہ سال 2023ء کے دونوں سورج گرہن کا پاکستان میں مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا۔