ویب ڈیسک: لاہورمیں ڈینگی کا خطرہ پھرمنڈلانے لگا جس کے بعد ڈپٹی کمشنرنے 34 سرکاری محکموں کو ڈینگی سرویلنس میں لاپرواہی پروضاحتی مراسلہ جاری کردیا۔
یہ مراسلہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ریلوے، واپڈا، جیل خانہ جات، ایکسائز، بورڈ آف ریونیو، سوئی گیس، لیسکو، پاکستان پوسٹ پنجاب، اسپورٹس، عشراور انڈسٹریزسمیت دیگر محکموں کو جاری کیا گیا ہے۔
مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ کھڑےپانی کی صفائی نہ ہونے سے ڈینگی لاروا پھیل سکتاہے، متعلقہ محکموں کےفوکل پرسن ڈیش بورڈکا استعمال ہی نہیں کررہے، باربارمطلع کیا گیا مگر محکموں کی جانب سے غیرسنجیدگی کامظاہرہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں نےگزشتہ بارشوں کے بعد ڈینگی سرویلنس کاکام تاحال شروع نہیں کیا۔