(ویب ڈیسک) منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے وزیراعظم ہاو¿س کو پاکستان ہاؤس میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا اور کہا وزیراعظم ہاؤس میں پورے پاکستان سے بیوروکریسی لائیں گے، بیوروکریسی پر واضح کر دیا ہے کہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام کہوں تو منع کر دیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا مگر ساڑھے تین سال اقتدار میں رہنے کے با وجود عمران خان ایسا نہ کر سکے لیکن انہوں نے وزیر اعظم ہاﺅس کی بھینسیں اور متعد گاڑیاں نیلام کر دی تھیں۔جس پر ناقدین نے بہت تنقید کی تھی۔