پی آئی اے کا آسٹریلیاکیلئے براہ راست پروازوں کاآغاز

پی آئی اے کا آسٹریلیاکیلئے براہ راست پروازوں کاآغاز
کیپشن: PIA
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:قومی ایئرلائن آسٹریلیا کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا معاملہ، پی آئی اے نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کیلئے 22اپریل سے براہ راست آپریشن شروع کریگی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی پرواز لاہور سے سڈنی کیلئے روانہ ہوگی۔24اپریل کو سڈنی سے لاہور کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے مسافروں کو سڈنی کے علاوہ آسڑیلیا کے مزید شہروں تک پہنچانے کیلئے ورجن آسٹریلیا ایئر لائن کے ساتھ انٹر لائن ٹکٹ کی سہولت کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

انٹر لائن معاہدے سے سڈنی کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے 8مقامات کو بھی پی آئی اے کے مسافروں کیلئے قابل رسائی بنایا گیا ہے۔