ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت اگست 2023ء تک چلانے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کو حکومت سے نکالا اور وہ اسمبلی ہی چھوڑ کر بھاگ گئے۔میں جلدی الیکشن کے حق میں تھا مگر اب میرا خیال ہے کہ اسمبلیاں اگست 2023 تک مدت پوری کرینگی۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم بجٹ دینگے تو اُس پر عمل درآمد بھی کریں گے۔ اگر تحریک انصاف اپنی خالی نشتوں پر الیکشن نہیں لڑے گی تو کوئی اور لڑے گا۔
ان کا کہنا تھا وزارت میری ترجیح نہیں جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ نیب کو ختم کر دینا چاہیے، سنا ہے عارف علوی کے دانت میں درد ہوا ہے انہوں نے برش ٹھیک نہیں کیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے مگر پچھلی حکومت کی کرپشن لوگوں کے سامنے لائیں گے اور پھر قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔