نیشنل کمانڈ ایند آپریشن کا دو ہفتے کا لاک ڈاﺅن لگانے سے انکار

ncoc meeting
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 نیشنل کمانڈ این آپریشن کا دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے سے انکار، این سی او سے نے پنجاب حکومت کی دوہفتوں کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صورتحال کو دوسے تین دن تک مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد رواں ہفتے جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاﺅن بارے فیصلہ کیا جائے گا۔ 
 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ 15 فیصد سے زائد مثبت کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز منظور نہ ہوسکی۔ این سی او سی نے صوبوں کو کورونا ایس او پیز پر مزید سختی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

 رمضان المبارک سے متعلق نئے ایس او پیز پر غور کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا اہم اجلاس آج ہوا تھا جس میں پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے بڑھانے کی تجویز دے رکھی تھی۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران44 ہزار 514 ٹیسٹ کئے گئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 501 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران 4 ہزار 584 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہوگئی۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 29 فیصد ریکارڈکی گئی۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 126، خیبر پختونخوا میں 99 ہزار 595، بلوچستان میں 20 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127، اسلام آباد میں 66 ہزار 380 جبکہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 594 کیسز رپورٹ ہوئے۔