(سٹی 42) لاہور کی مصروف ترین شاہراہ جیل روڈ پر مقامی کالج کے طلبہ کی ہلڑ بازی جاری، سڑک کے درمیان گاڑیاں کھڑی کردیں جس کے باعث روڈ بلاک ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کالج کے طلبہ کی ہلڑ بازی کے باعث پر جیل روڈ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جیل روڈ بلاک ہونے سے سروسز ہسپتال آنے والے مریضوں کو بھی مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔