دورہ آئرلینڈ،انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا ابتدائی تربیتی کمیپ  جاری

دورہ آئرلینڈ،انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا ابتدائی تربیتی کمیپ  جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ آئرلینڈاورانگلینڈکےسلسلےمیں ٹیسٹ سکواڈکاابتدائی تربیتی کمیپ  جاری ہے،کیمپ کے دوسرے روزمحمدعامر سمیت دیگرکھلاڑی ان ایکشن دکھائی دیئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ابتدائی تربیتی کیمپ قدافی سٹیڈیم میں جاری ہے، کیمپ کے دوسرے روز جہاں فاسٹ بالر محمدعامران ایکشن دکھائی دیئے وہیں انگلینڈاور آئرش کنڈیشنزکےمطابق بیٹنگ ٹریننگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ہیڈکوچ مکی آرتھرکی سربراہی میں قومی ٹیم کے چوبیس ابتدائی کھلاڑی کیمپ میں شریک ہیں،جن کی فٹنس سمیت، فیلڈٹریننگ کے بھی منفرد انداز اپنائے جا رہے ہیں۔

قومی ٹیم کا ابتدائی کیمپ 15 اپریل تک قدافی سٹیڈیم میں جاری رہے گا جس کےبعدمنتخب کھلاڑیوں کو18اپریل سے حتمی کیمپ میں بلایاجائیگا۔