محمد اویس: اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل علی ناصر رضوی کی تبدیلی کا امکان ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو تبدیل کردیا جائے گا۔علی ناصر رضوی کو این سی سی آئی اے کا ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ ملنے کا امکان ہے ۔جبکہ ان کی جگہ سہیل چودھری کو اسلام آباد پولیس کا نیا آئی جی تعینات کیا جائے گا جس کا نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق سہیل چودھری کی دو روز قبل وزیراعظم سے بھی ملاقات ہو ئی تھی۔