سٹی 42 : حضرت میراں حسین زنجانیؒ کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔
عرس کی تقریبات کا آغاز مزارپررسم چادر پوشی سے کیا گیا، زائرین کی کثیر تعدادحضرت میراں حسین زنجانیؒ کے مزار پر حاضری کیلئے پہنچی ۔ عرس کی تقریبات پر ذکر و نعت اور دیگر روحانی محافل کا بھی انعقاد کیا گیا۔
زائرین کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام، سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ۔