ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت، 4 دن میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت، 4 دن میں کتنا اضافہ ہوا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر کئی روز سے مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت آج کے لیے 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 398 روپے 4 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

 ملک میں گزشتہ 4 روز میں پیٹرول 24 روپے 93 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 99 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

 حالیہ دنوں کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے ناراضگی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کرایوں اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔