ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں موسم گرم تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کہیں موسم گرم تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے ملک میں کہیں موسم گرم  اور کہیں بارش کی پیش گوئی کردی . 

جمعہ (رات) موسم  کی   صورتحال کے مطابق  ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب   رہے گا، تاہم شمالی علاقوں میں  مطلع جزوی ابرآلود  رہنے کے علاوہ   گلگت بلتستان اوربالائی/وسطی  خیبر پختونحوا   میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔

ہفتہ کے روزموسم کی صورتحال:

ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب   رہے گا۔  تاہم  بالائی /وسطی خیبر پختونحوا    ، خطہ پوٹھوہار،  گلگت بلتستان اور  کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے ۔ اسلام آباد اور گردونواح   میں موسم  گرم اور مرطوب   رہنے کی توقع ہے، تاہم  شام/رات میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، پشاور،  مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، ہنگو، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک  اور   بنوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم   راولپنڈی ، اٹک ،جہلم، چکوال ،  مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود  رہنے کے علاوہ   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے ۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود    رہنے کے علاوہ بونداباندی  کی توقع ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود   رہنے کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان    اور کشمیر میں  مطلع جزوی ابرآلودرہنے  کے علاوہ چند مقامات پر  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہا، تا ہم کالام 02اور پارہ چنار  میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :

نوکنڈی 44،  دالبندین 43 ،دادو،سکھر اور  سبی میں  42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔