عرفان ملک :ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں کی درخواستیں سنیں،اس موقع پر متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔
فیصل کامران نے ہدایت کی کہ سودی لین دین اور گروی کے نام پر فراڈ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو مالی استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وراثتی جائیداد کے تنازعات میں فریقین کے درمیان کشیدگی کی نوبت نہ آنے دی جائے،معاملات کو قانون کے مطابق حل کیا جائے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے خواتین کو ہراساں کرنے اور دیگر سماجی نوعیت کے جرائم سے متعلق شکایات پر فوری رسپانس یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہراسگی، دھونس دھمکی اور سماجی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App