ویب ڈیسک : بھارت میں ایک ہاتھی کی گردن میں پھنسےٹائر کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد نکال دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے ضلع گولہ گھاٹ میں ایک ہاتھی کی گردن میں ٹائر پھنس گیا تھا۔
محکمہ جنگلات کے حکام نے بتایا کہ ہاتھی کو مورونگی کے علاقے میں واقع جنگل میں دیکھا گیا جس کے گلے میں ٹائر پھنسا ہوا تھا۔
असम के गोलाघाट में जंगली हाथी के गले में फंस गया था ट्रैक्टर का टायर
— NBT Hindi News (@NavbharatTimes) September 11, 2026
वन अधिकारियों और रेस्क्यू टीम ने कड़ी मशक्कत के बाद टायर को सुरक्षित बाहर निकाल लिया।#Assam #Golaghat #WildElephant #ElephantRescue pic.twitter.com/6aK4iPywTN
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں متاثرہ ہاتھی کو اپنے جھنڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
حکام کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہاتھی کی زندگی کو بچانے کا فیصلہ کیا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
حکام نے بتایا کہ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد شام کے وقت ہاتھی کو بے ہوش کیا گیا اور بغیر کسی نقصان پہنچائے احتیاط سے ٹائر ہاتھی کے گلے سے نکال دیا گیا۔