ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو مئی ،شہر میں توڑ پھوڑ کے کیسز میں ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ

نو مئی ،شہر میں توڑ پھوڑ کے کیسز میں ایک بار پھر کریک ڈاون کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ملوث نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایک بار پھر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 پولیس کو ان مقدمات میں نامزد نہ ہونے والے 4 ہزار سے زائد ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تمام ایس پیز کو اپنے متعلقہ مقدمات میں ملوث 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی تلاش کا ہدف دے دیا گیا ہے۔ 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ملزمان کی فوٹیجز کا ریکارڈ سیف سٹی کیمروں کے ڈیٹا میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے چہروں کی شناخت کی جائے گی، جس کے بعد شناخت ہونے والے ملزمان کے خلاف گرفتاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔