ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تعطیلات کے لیے نئے ایس او پیز اور گائیڈ لائنز جاری کردیں

 لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تعطیلات کے لیے نئے ایس او پیز اور گائیڈ لائنز جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ججز کی تعطیلات کے لیے نئے ایس او پیز اور گائیڈ لائنز جاری کردیں لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس اور فاضل ججز کے فل کورٹ اجلاس کی روشنی میں گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات کے حوالے سے نئے ضابطہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں۔

نئے ایس او پیز کے تحت تعطیلات کے دوران اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے جج صاحبان کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔جاری کردہ سرکلر کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں تین گروپس جبکہ سردیوں کی چھٹیاں دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔ ہر گروپ میں سینئر اور جونیئر ججز کا متوازن تناسب برقرار رکھا جائے گا تاکہ تعطیلات کے دوران عدالتی امور متاثر نہ ہوں اور اہم مقدمات کی سماعت کا عمل جاری رہے۔نئے ضابطہ کار کے تحت لاہور ہائیکورٹ میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول ہر سال جنوری تک جبکہ سردیوں کی چھٹیوں کا شیڈول ستمبر کے آخر تک حتمی کرلیا جائے گا۔سرکلر میں ججز کی چھٹیوں کے گروپس میں تبدیلی یا باہمی تبادلے، یعنی میوچل سواپنگ، کے لیے بھی باقاعدہ مدت مقرر کردی گئی ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں کے گروپس میں باہمی تبدیلی یکم مارچ کے بعد ممکن نہیں ہوگی، جبکہ سردیوں کی چھٹیوں کا گروپ شیڈول یکم نومبر سے حتمی تصور کیا جائے گا۔حتمی شیڈول جاری ہونے کے بعد صرف غیر معمولی صورتحال میں چیف جسٹس کی منظوری سے ججز کی تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی کی جاسکے گی۔نئے ایس او پیز کا مقصد تعطیلات کے دوران عدالتی نظام میں تسلسل برقرار رکھنا، اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کو یقینی بنانا اور ججز کی چھٹیوں کے شیڈول کو پہلے سے منظم کرنا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈی ڈی جے نے رجسٹرار کی ہدایت پر نئے ضابطہ کار اور گائیڈ لائنز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer