ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو زبردست خراج عقیدت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا قائداعظم محمد علی جناحؒ کو زبردست خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم جدوجہد آزادی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے ایک ملت کو نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد آزادی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکال کر ایک خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی بے مثال قیادت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔ قائداعظم کی شخصیت میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا ایسا امتزاج تھا جو تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ بیماری اور کمزوری کے باوجود قائداعظم کی ہمت اور استقلال نے قوم کو منزل سے ہمکنار کیا۔ قائداعظم اقلیتوں کے حقوق کے بڑے علمبردار تھے اور ریاست کو عوام کی امانت سمجھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم قائداعظم کی اصل امانت ہیں اور یہی پاکستان کی روح ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔