ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں متعدد کمسن بچیوں سے ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں متعدد کمسن بچیوں سے ریپ کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کراچی  کے علاقے  قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ  مہزور علی کے مطابق  ملزم  پر ایک ہفتےکے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں، ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے،گرفتار  ملزم  سے مزید  تحقیقات جاری ہیں۔

 ملزم 2016 سے بچیوں کو  پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے۔ ملزم کے موبائل فون سے بچوں سے زیادتی کی 100 سے زائد  ویڈیوز ملی ہیں، ملزم کے پاس سے ایک یو ایس بی بھی برآمد ہوئی جس میں متعدد ویڈیوز ہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ  نے بتایا  کہ  ریپ  کی شکار  بچیوں کی عمریں 7 سے 13 برس کے درمیان ہیں۔  ملزم  نے علاقے میں رہائش کے لیے ایک کمرہ  اور ایک دکان بھی کرائے  پر لے  رکھی تھی، ملزم بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر کبھی اپنی دکان اور کبھی اپنے کمرے میں لے جاتا تھا۔ویڈیوز کی بنیاد پر یہ تو معلوم ہوا ہے کہ  ریپ کرنے والے ملزم نے کئی بچیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا یا ہے مگر تاحال  یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ملزم نے کتنی بچیوں کے ساتھ  ریپ کیا ہے 

ملزم گرفتار ہوچکا ہے ۔ مزید شواہد اکھٹے کیے جائیں گے اور تحقیقات کرکے ملز م کو سخت سزا دلوائی جائے گی