سٹی42: اسرائیلی حملہ سے ناراض قطر نے عرب اور مسلم ممالک کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کر لی۔ صدر ٹرمپ بھی امریکہ کے اتحادی ملک قطر پر نیتن یاہو پر چراغ پا ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملوں سے ناراض قطر نے اتوار و پیر کو اسلامی اور عرب ممالک کی میٹنگ بلا لی ہے۔ اس میٹنگ میں اسرائیل کے حملے سے پیدا حالات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
غزہ مین گزشتہ 21 مہینوں سے چل رہی حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی لپٹیں پہلے ہی کئی ممالک تک پہنچ چکی ہیں۔ لبنان اور ایران جیسے ممالک ابتدا میں ہی اسرائیل کے خلاف براہ راست جنگ میں کود چکے ہیں۔ لیکن منگل (9 ستمبر) کو اسرائیل نے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملہ کر تے ہوئے حماس رہنماؤں کو ہدف بنانے کی کوشش کی۔ یہ وہی قطر ہے جہاں پر حماس کے ساتھ ثالثی کی درجنوں میٹنگ ہوتی رہی ہیں۔ ایسے میں "امن مذاکرات کا پلیٹ فارم "بنے ملک کے اندر ہی داخل ہوکر حملے کرنے سے پورے مشرق وسطیٰ کی صوتحال بگڑنے کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا۔
اتوار اور پیر کو قطر نے اسلامی اور عرب ممالک کی میٹنگ بلا لی ہے۔ اس میٹنگ میں اسرائیل کے حملے سے پیدا حالاتوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ کی ناراضگی
میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی اسرائیل کی قطر پر حملے کی حرکت پر خفا ہیں۔ ’ایکسیوز‘ نے ذرائع کے حوالے شائع کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے فون کر کے بنجامن نیتن یاہو سے کہا کہ ایسی حرکت دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ قدم قابل قبول نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطر کی راجدھانی میں حملے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بھی دنگ رہ گئے۔ اس تعلق سے جب بات ہوئی تو ٹرمپ نے نیتن یاہو اور ان کے مشیروں کے کام پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’آخر آپ ایسا کیسے کر سکتے ہیں۔‘‘
نیتن یاہو کی قطر کو دھمکی
ڈونلڈ ٹرمپ کے اعتراض اور مسلم ممالک کی ناراضگی کے بعد بھی بنجامن نیتن یاہو اپنے موقف سے پیچھے ہٹتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ قطر سمیت دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک پر حملہ کرتے رہیں گے۔ ساتھ ہی نیتن یاہو نے قطر کو براہ راست چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ یا تو وہ دہشت گردوں کو باہر نکالے یا پھر حملوں کے لیے تیار رہے۔
لبنان پر اسرائیل کاحملہ
اس دوران لبنان میں ایک بار پھر سے اسرائیل کی فوج نے حملے کیے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ ہم نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔ یہ حملے لبنان کی وادی بیکا میں ہوئے ہیں، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہم نے وادی بیکا میں حزب اللہ کے ایسے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں، جہاں اس نے ہتھیاروں کا ذخیرہ رکھا ہے۔ یہاں پہلے بھی اسرائیل حملہ کرتا رہا ہے۔
یمن پر اسرائیل کا حملہ
اسرائیل کے یمن کے دارلحکومت صنعا اور الجوف صوبے پر حملے میں 35 افراد جاں بحق ہوگئے,یمن کی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں 131 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور الجوف گورنریٹ میں فضائی حملے کیے,یہ حملے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں۔
اس درمیان اسرائیل کو ایک کامیابی یہ ملی ہے کہ شام نے خود ہی اپنے ملک میں واقع حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دراصل شام کے موجودہ صدر احمد الشرع کو حزب اللہ کے خلاف مانا جاتا ہے۔ جبکہ شام کے سابق صدر بشار الاسد کو حزب اللہ کا حامی مانا جاتا تھا۔