سٹی 42 : ملتان میں ایف آئی اے زون کا انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیام، گرفتار ملزمان میں محمد لطیف، غلام صدیق، جان محمد اور طارق ندیم شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو بہاولنگر، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، بھاری رقوم وصول کر کے چاروں ملزم روپوش ہو گئے تھے ، جنہیں اب گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔