سٹی 42:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 304 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 381 افراد زخمی ہوئے، 116شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
264 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔
حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App