سٹی 42 : سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سیلاب سےنقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے بااختیار پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔
یہ کمیٹی سیلاب سے بچاؤ کے لئے سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی زرعی اجناس کو پہنچنے والے نقصان اور ازالے کا جائزہ لے گی۔
کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کمیٹی کے ٹی او آرز بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔ کمیٹی ماہرین کو بھی طلب کرے گی، ساتھ ہی متاثرین کی بحالی کیلئےسفارش مرتب کرے گی، ریسکیو آپریشن پر بھی بریفنگ لے گی ۔
سیکرٹری زراعت، سیکرٹری لائیو سٹاک اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو طلبی، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری خزانہ بھی کمیٹی میں طلب کیے جائیں گے۔