ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

     کیوبا میں بڑا پاور بریک ڈاؤن، لاکھوں شہری بجلی سے محروم

     کیوبا میں بڑا پاور بریک ڈاؤن، لاکھوں شہری بجلی سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :  کیوبا میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث لاکھوں شہری اندھیرے میں ڈوب گئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں ایک سال کے دوران پانچویں مرتبہ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے کیوبا کی وزارت توانائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بجلی کے نظام کا مکمل رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کا تعلق انتونیو تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کے غیر متوقع طور پر بند ہونے سے ہو سکتا ہے۔

وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ بجلی کی بندش صبح 9 بجے کے بعد ہوئی جس کی اصل وجہ سے جانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کیوبا 3 دہائیوں سےبدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، حالیہ برسوں میں بجلی کی بار بار بندش دیکھی گئی جس کی وجہ بجلی کے نظام میں خرابی اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ایندھن کے لیے وسائل میں کمی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا میں چینی فنڈنگ ​​اور مہارت سے 30 سولر پارکس بھی قائم کیے گئے تاہم بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔